پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بڑے پیمانے پر خون خرابہ، بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد اب کیا ہوگا؟عالمی میڈیا نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/واشنگٹن (این این آئی)جنت وادی نظیر کشمیر کی مخدوش صورتحال پر عالمی میڈیا نے بھرپورردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو چیلنج کرنے کو خطرناک قرار دیا۔بین الاقوامی میڈیا نے عالمی طاقتوں سے اثرورسوخ استعمال کرکے خطے کے لئے بہترین فیصلے کرنے پر زور دیا۔ امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز کی کشمیر کی خار دار تاروں کی تصاویر کے ساتھ خبر، اور کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے آرٹیکل 370کی منسوخی خطرناک ہے۔

بھارت کے اس اقدام سے بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہونے کا اندیشہ ہے،واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کاہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی روابط محدود کردئیے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر کشمیری عوام پر بھارتی تسلط کو روکنا ہوگا ورنہ خطے میں بدامنی پھیلے گی۔ برطانوی اخبار گارڈین نے کہاکہ نیا بھارت بنانے کے لئے کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک مودی کے پلان کا حصہ ہے،اسے روکنے کے لیے عالمی دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکی اخبار دی پرنٹ نے لکھاکہ بھارتی جارحیت کہ وجہ سے ازادی کشمیر کی تحریک میں جان پڑ گئی ہے۔ سکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہلی نے 10ہزار فوجی دستے بھیج دئیے ہیں اور مواصلاتی رابطہ منقطع کردیا ہے۔ بھارت نے کشمیر کی جغرافیائی حدود کو تبدیلی کے بعد کشمیر ی عوام کو مکمل گھروں میں محصور کردیا ہے۔اے ایف پی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ مودی نے کشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی کرکے جمہوری اقدار کو تہس نہس کردیا ہے،بھارتی حکومت نے نئی آبادکاری کو اجازت دے کر کشمیریوں کو خطے سے ختم کرنے کے لئے قدم اٹھایا ہے، بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیری تحریک میں مزید تیزی لائیں گے جس سے پاکستان بھی مزید مضبوط ہوگا، بہت جلد بھارت کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ ٹیلی گراٹ نے کہاکہ بھارت نے دنیا کے بہت گنجان آباد علاقے کی عوام کو اشتعال انگیزی کی طرف دھکیل دیا ہے، عوام میں بے پناہ غم و غصہ پایا جارہا ہے جس سے آئندہ دنوں میں کافی نقصان کا اندیشہ ہے۔روسی خبر رساں ادارہ ٹی آرٹی نے کہاکہ بھارتی بربریت کی بنیادی وجہ کشمیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ بی بی سی کے مطابق عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کے لئے جلد از جلد اقدامات کرنے چاہیں ورنہ یہ سب کے لئے خطرناک ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…