اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

شمالی کوریا نے ہتھیاروں کیلئے سائبر حملوں سے 2 ارب ڈالر چرائے، خفیہ رپورٹ میں حیران کن انکشاف

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہیکہ شمالی کوریا نے اپنے ہتھیاروں کے لیے سائبر حملوں کے ذریعے 2 ارب ڈالر چوری کیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی لیک ہونے والی ایک خفیہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے بینکوں اور کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر سائبر حملے کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ اس حوالے سے 35 سائبر حملوں کی تفتیش کررہا تھا جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ شمالی کوریا پر

پابندیوں کے حوالے سے قائم سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بھیجی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ شمالی کوریا نے فنڈز کی چوری کے لیے مالیاتی اداروں اور کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر منظم حملوں کے لیے سائبر اسپیس کو استعمال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین غیر ملکی کرنسی حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے سائبر نظام پر بھی تفتیش کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیاکہ شمالی کوریا کے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر حملوں سے اسے اس طرح رقم حاصل کرنے کی اجازت ملی جس کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے ہتھیاروں سے متعلق سامان حاصل کرکے اور ممنوع جہاز سے جہاز تبادلوں سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2006 سے شمالی کوریا پر کوئلے، آئرن، ٹیکسٹائل اور سی فوڈ کی برآمدات پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ پر رد عمل میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شمالی کوریا کے میزائل پروگراموں کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ ہم ذمے دار ممالک سے شمالی کوریا کی بدترین سائبر حملوں کی صلاحیت کے خاتمے کے لیے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے منگل کے روز مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا اور اس طرح اس نے دو ہفتوں کے دوران چار بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…