اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

جموں اور کشمیر کی صورتحال، نئی دہلی ان اقدامات کو اندرونی معاملات قرار دیتا ہے، صورتحال پر تشویش ہے لیکن۔۔! امریکہ کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 6  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن) امریکا نے بھارتی کی جانب سے مقبوضہ جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے فیصلے سے متاثر ہونے والے افراد سے بات چیت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی ان اقدامات کو اندرونی معاملات قرار دیتا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان مورگس اورٹاگس کا کہنا تھا کہ ‘جموں اور کشمیر میں ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے جبکہ ہم بھارت کی جانب سے جموں اور کشمیر سے اس کی آئینی حیثیت واپس لینے کے فیصلے اور

بھارت کے اس ریاست کو وفاق کے زیرِ انتظام 2 علاقوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں ‘۔خیال رہے کہ واشنگٹن سے جاری بیان میں معاملے پر بھارت کے موقف کا حوالہ دیا گیا جبکہ اس میں پاکستان کے موقف کی کوئی بات نہیں کی گئی۔امریکا کا کہنا تھا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ بھارتی حکومت نے ان اقدامات کو اندرونی معاملہ قرار دیا ہے’۔امریکی حکام نے مقبوضہ وادی میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘حراست میں لیے جانے کی رپورٹس پر ہمیں تشویش ہے اور ہم انفرادی حقوق کی عزت کرنے اور متاثرہ برادری سے بات چیت کرنے پر زور دیتے ہیں ‘۔امریکا نے دونوں ممالک کو لائن آف کنٹرول پر امن و استحکام کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم تمام جماعتوں سے لائن آف کنٹرول پر امن و استحکام برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں ‘۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بیان پر بھی کوئی بات نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے کشمیر تنازع پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے تاہم بھارت نے ان کے اس بیان کو مسترد کردیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ایک مرتبہ پھر کہا تھا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…