منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

دفعہ 370کی منسوخی: کشمیریوں کا لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج ’’بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمدکرو‘‘، ’’کشمیر سے نکل جائو‘‘ جیسے نعرے

datetime 6  اگست‬‮  2019 |

لندن(سی پی پی) کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے لندن میں دفعہ 370کی منسوخی کے بھارتی اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا اور انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں

پر عملدرآمدکرو‘‘، ’’کشمیر سے نکل جائو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ پروفیسر نذیر احمد شاہ اور قونصلرز امجد عباسی اور راجہ اسحق مظاہرین میں شامل تھے۔ دریں اثناء امریکہ میں مقیم مسلم ایڈوکیسی گروپ نے بھارتی آئین کی دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گروپ نے ایک بیا ن میں کہاکہ نیویارک اور شکاگو میں بھی بھارتی قونصل خانوں کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…