اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں کرفیونافذ، سیاسی رہنما گھروں میں نظربند‘تعلیمی ادارے بند، سڑکوں پرناکے، پٹرول کی فروخت پر بھی پابندی عائدکردی گئی

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں مسلسل غیریقینی صورتحال کے دوران قابض انتظامیہ نے وسیع پیمانے پر کرفیو نافذ کرکے لوگوں کی نقل وحرکت اورعوامی جلسوں اورجلوسوں کے انعقادپر مکمل طورپرپابندی عائد کردی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیاگیا ہے جبکہ پورے جموں وکشمیرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ سرکاری حکنامے کے مطابق اہم سروسز کے شناختی کارڈز کو کرفیو پاس تصور کیاجائے گا۔حکمنامے میں کہاگیا کہ

لوگوں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ زیادہ تر تعلیمی اداروں نے طلباء کو ہوسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ علاقے میں وارد ہونے والی اضافی فورسز کو وادی کشمیر اور جموں خطے میں تعینات کیا گیا ہے اورسول سیکرٹریٹ، پولیس ہیڈکوارٹر،ہوائی اڈوں اور مختلف سرکاری اداروں سمیت اہم تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ سرینگر اور دیگر شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت تمام بڑی شاہراؤں پر ناکے لگائے گئے ہیں جبکہ ہجوموں پر قابوپانے والی گاڑیوں کو بھی تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ دریں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمرفاروق سمیت تمام حریت پسند قیادت کو گھروں یاجیلوں میں نظربند کردیا گیا ہے۔سابق کٹھ پتلی وزراء اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو بھی گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔ عمرعبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ سرکاری افسران کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی جارہی ہے اورغیر اعلانیہ کرفیونا فذ کیا جارہا ہے۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی کرفیو کے نفاذ کے بارے میں ٹویٹ کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موبائل فون سمیت انٹرنیٹ سروس معطل کی جارہی ہے اور کرفیو پاس جاری کئے جارہے ہیں۔ اللہ جانتا ہے کہ کل ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ یہ ایک طویل رات ہوگی۔ کانگریس رہنما عثمان مجید اور سی پی آئی۔ایم کے رہنما محمد یوسف تاریگامی جیسے سیاسی رہنماؤں کوبھی گرفتارکرلیاگیا ہے۔ ادھر ضلع مجسٹریٹ اسلام آباد نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں پٹرول کے ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلع مجسٹریٹ یا مجاز آفیسر کی اجازت کے بغیر پٹرول نہ بیچیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…