منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

کشمیریوں کی حمایت میں سکھ بھی میدان میں آ گئے، بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا

datetime 4  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں سکھ بھی میدان میں آ گئے ہیں، انہوں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مقیم کشمیری اورسکھ برادری نے بھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، ایل او سی پر کلسٹر بم حملوں پر سکھ اور کشمیری برادری بھارت کیخلاف شدید غصے میں ہے،

کشمیری اور سکھ رہنماؤں نے پندرہ اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آزاد ریاست خالصتان کاپرچم لہرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیاجائے گا۔ کشمیری اور سکھ رہنماؤں نے بھارتی وزیراعظم مودی کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کلسٹر بم حملوں کا ذمہ داری قرار دے دیا۔دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی کا نوٹس لے، بھارتی اشتعال انگیزی کو بے نقاب کیا جائے گا، وادی نیلم میں بھارتی کلسٹربم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے امورپرغورکیا گیا۔ وزیرخارجہ اورڈی جی ملٹری آپریشنز نے شرکاء کواہم بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر دفاع، خارجہ، داخلہ اور وزیرامورکشمیر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹربم حملوں کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ کشمیرمیں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافے سمیت مختلف دفاعی امورپربات چیت کی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی فوج کی جانب سے کلسڑبموں کے استعمال کی شدید مذمت کی۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پراظہار تشویش کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی کو بے نقاب کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

شرکاء قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان ایل او سی پر بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 1983ء کے کنونشن معاہدہ کی خلاف ورزی کررہا ہے،

سیکورٹی کونسل عالمی امن اور سلامتی کے خطرے کا نوٹس لے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے کا وقت ا?ن پہنچا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی اجازت ہونی چاہیے، جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بھی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے باعث لائن ا?ف کنٹرول پر صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے، کشمیر کی موجودہ صورتحال خطے کے بحران کا سبب بن سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…