منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

نظربندکشمیری رہنما محمد یاسین ملک کے انتقال کی افواہیں،وہ اب کس حال میں اور کہاں ہیں؟ انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمرفاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے دہلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربندجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ آزادی پسند رہنما کے اہل خانہ نے ان کی صحت کے حوالے سے جو انکشافات کئے ہیں اس سے ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات پیدا ہوگئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جیل حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ محبو س رہنما کو طبی سہولیات فراہم کریں اور ان کے علاج و معالجے پر خصوصی توجہ دیں۔ ترجمان نے کہاکہ محمد یاسین ملک پہلے ہی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں اور جیل میں مناسب طبی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے ان کی صحت ہرگزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جارہی ہے۔ انہوں نے محمد یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت اور فوری علاج کی ضرورت کے پیش نظر انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ترجمان نے شبیر احمد شاہ، ایڈوکیٹ شاہد الاسلام،الطاف احمد شاہ،نعیم احمد خان، ایاز اکبر،پیر سیف اللہ،راجہ معراج الدین کلوال،فاروق احمد ڈار، ظہور احمدوٹالی، سید شاہد یوسف، سید شکیل احمد، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نصرین اور دیگر آزادی پسند رہنماؤں کی گزشتہ کئی سال سے تہاڑ جیل میں نظربندی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان رہنماؤں کو جرم بے گناہی کی پاداش میں جیل میں رکھا گیا ہے اور آج تک ان کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے سالہا سال سے بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربندسینکڑوں کشمیریوں کی حالت زار کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں دور دراز کی جیلوں میں نظربندرکھنا اوران کے عزیزوں کی ان تک رسائی کو مشکل بنانا حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔حریت فورم نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان جیلوں کا دورہ کرکے کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا خود مشاہدہ کریں اور ان کی رہائی کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔دریں اثناء سوشل میڈیا پر حریت رہنما یٰسین ملک کے انتقال کی افواہیں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہیں مقبوضہ کشمیر میں مزید بھارتی فوج کی طلبی کو بھی یٰسین ملک سے جوڑاجارہاہے اور کہاجارہاہے کہ یٰسین ملک انتقال کرچکے ہیں اور بھارتی حکومت خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد ممکنہ ردعمل سے نمٹنے کیلئے بڑی تعداد میں بھارتی فوج کو مقبوضہ ریاست میں منتقل کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…