منگل‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2026 

کھالیں اکٹھی کرنے پرپابندی عائد،محکمہ داخلہ نے کالعدم، زیر نگرانی تنظیموں کی فہرست جاری کر دی،دس سال قید،ایک کروڑ جرمانہ ہوگا

datetime 4  اگست‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں پر کھالیں اکٹھی کرنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے ان کی فہرست بھی جاری کر دی، محکمہ داخلہ نے عوام کو مذکورہ تنظیموں کو کھالیں نہ دینے کی تنبیہ کرتے ہوئے ان کی کڑی نگرانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے 73کالعدم اور 4زیر نگرانی تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ

انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ایکٹ 1948کے تحت قرار دی گئی کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کی کسی بھی قسم کی معاونت، مالی امداد یا سہولیا ت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے جس کی سزاکم از کم پانچ سے دس سال قید،ایک کروڑ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے 599مدارس، سکولز، ڈسپنسریاں، ہسپتال اور ایمبولینسز تحویل میں لے لئے ہیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کے عطیات اور صدقات دینے پر بھی پابندی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ کالعدم تنظیموں اور زیر نگرانی تنظیموں میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان،جیش محمد(الرحمت ٹرسٹ بہاولپور،الفرقان ٹرسٹ کراچی)، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان،خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر النسا ء انٹر نیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس مووومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار الاسلام، حاجی نمدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان،بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان،بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلودچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیتی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگگت، تنظیم نوجوان اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیار،

اہل سنت و الجماعت،سابقہ سپہ صحابہ پاکستان، الہرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت و الجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ،بلوچستان وجہ لبریشن آرمی، بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی،اسلام مجاہدین،جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلستان،گلگت، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیدڑ گروپ، عبد اللہ اعظم برگیڈ،

ایسٹ ترکمانستا ن اسلامک موومنٹ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، اسلامک جہاد یونین، 313برگیڈ،تحریک طالبان باجوڑ، امر بل معروف و نہی عن المنکر (حاجی نمدار گروپ)،بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد، یونائیٹڈ آرمی، جئے سندھ متحدہ محاذ، داعش/آئی ایس آئی ایل/آئی ایس /آئی ایس آئی ایس،جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جند اللہ، الرحماء ویلفیئر ٹرسٹ آرگنائزیشن، بلوارستان نیشنل فرنٹ(عبد الحمید خان گروپ)،جماعتہ الدعوۃ(الانفال ٹرسٹ لاہور،

ادارہ خدمت خلق لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/فیصل آباد،ماسکز اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور،المدینہ فاؤنڈیشن /ٹرسٹ لاہور،معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور)، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن(الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور)، پاک ترک انٹر نیشنل سی ایجی ایجوکیشن فاؤنڈیشن،حزب الاحرار (ایچ یو اے)، بلوچستان راجی، اجوئی، آر سانگڑ (بی آر اے ایس)(اختر ٹرسٹ (یو این سکیورٹی کونسل1267،الرشید ٹرسٹ (یو این سکیورٹی کونسل1267) جبکہ زیر نگرانی میں غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ او رالجزاء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے عید الاضحی کے دنوں میں کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کی کڑی نگرانی کافیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نواز شریف کی سیاست میں انٹری


لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…