اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

تعصب کی انتہا، مسلمان ٹی وی اینکر کو دیکھ کر ہندو پنڈت نے آنکھیں بند کرلیں

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) جنونی ہندوؤں کی انتہا پسند تنظیم ہم ہندو کے بانی پنڈت اجے گوتم نے گزشتہ روز ایک بھارتی ٹی وی چینل پر ہونے والی بحث کے دوران اس وقت اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیا جب ان کے سامنے ایک مسلمان ٹی وی اینکر آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مباحثہ ختم ہوتے ہی جب دوسرے پروگرام کی ابتدا میں مسلمان اینکر سعود محمد خالد ٹی وی سکرین پر آتے ہیں تو پنڈت گوتم اپنی نفرت کے اظہار کے لیے آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیتا ہے۔انسان اور انسانیت پر یقین رکھنے والے بھارتیوں کی اکثریت گزشتہ روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر استفسار کررہی ہے کہ کیا کوئی شخص اس حد تک بھی کسی سے اتنی نفرت کرسکتا ہے کہ اسے سکرین پہ دیکھ کر آنکھیں ہی بند کرلے۔بھارت کے متعدد افراد نے انسانیت سے گری ہوئی نفرت انگیز حرکت پر نیوز 24 کی انتظامیہ سے باقاعدہ یہ پوچھا کہ انہوں نے ایسے شخص کو اپنے سٹوڈیو میں کیوں بلایا؟ اور جب اس نے ایسی حرکت کی تو اسے نیوز روم سے دھکے دے کر کیوں نہیں نکالا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر عوام الناس کی جانب سے ہونے والی سخت تنقید اور اظہار مذمت کے بعد نیوز 24کی پروموٹر انو رادھا پرساد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنڈت گوتم کی گری ہوئی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ اسے سٹوڈیو میں نہیں بلایا جائے گا۔انورادھا پرساد نے کہا کہ اجے گوتم کے نامناسب رویے کے باعث صدمے میں ہوں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ صحافت کی اخلاقیات ایسی بھدی و مکروہ آوازوں اور اشاروں کو سٹوڈیو میں بلانے کی اجازت نہیں دیتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…