پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں تاجر تنظیموں نے تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتالیں شروع کرنے کا اعلان کردیا،چاروں صوبوں کے تاجر رہنماؤں کے رابطے 

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر رہنماؤں میاں شاہد گوگی، مرزا طالب صدیق بیگ اور دیگر نے کہا کہ تاجر کاز کے لئے ملک بھر کا تاجر ایک پیج پر ہے  ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے اتحاد اور اعلی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں 16,15 اور 27,26  اگست کوملک کے چاروں صوبوں کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں

بزنس کمیونٹی اتحاد و یکجہتی کا نمونہ پیش کرتے ہوئے مکمل اور تاریخی شٹر ڈاؤن کریگی اس کیلئے چاروں صوبوں کے تاجروں سے رابطے شروع کردیئے ہیں اس میں دراڑ ڈالنے والے انشاء اللہ ناکام ہونگے۔ ملک بھرکی محب وطن تاجر برادری وطن عزیز کی ترقی خوشحالی اورمعیشت میں بہتری لانے کیلئے ان گنت محکموں کو ٹیکس دے رہی ہے اور مزید ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے لیکن حکومت کو سٹیک ہولڈروں کی مشاورت سے ٹیکس وصولی کے موجودہ طریقہ کار کو بدلنا اور بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے ہونگے اپنے خون پسینے کی کمائی سے قومی خزانہ بھرنے والوں کوٹیکسوں کے جال میں جکڑ نے اور انہیں دیوار سے لگانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی نوکر شاہی کی تیار کردہ پالیسیاں کسی طرح بھی تاجر دوست نہیں بلکہ تحریک انصاف کے منشور سے متصادم ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کا بزنس مین حکومت سے لڑائی نہیں چاہتا لیکن حکمرانوں کو اس دوعملی پالیسی پر ایکشن لینا ہوگاجس کیوجہ سے تاجر طبقے اور حکومت کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان، چیئر مینFBR شبر زیدی اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اپیل کی کہ پہلے سے ٹیکس دینے والے تاجروں کو نچوڑنے کی بجائے پارلیمنٹ میں بیٹھے ان لوگوں پر ہاتھ ڈالیں جو بھاری تنخواہ اور دیگر مراعات لینے کے باوجود ٹیکس نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ خود وزیر اعظم عمران خان سرکاری اداروں کی ناقص اور مفادپرستانہ کارکردگی پر لب کشائی کرتے نظر آتے ہیں

لیکن انکی حکومت کا عمل اسکے قطعی بر عکس ہے انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں آئے دن ہونے والے اضافے کی وجہ سے صارفین کی قوت خریدکم،کاروباری سرگرمیاں انتہائی محدود ہونے، دکانوں کے کرائے، سیلز مینوں کی تنخواہ  بجلی و گیس کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے بھاری بوجھ کے باعث تاجروں کو نہ صرف انہیں اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنابلکہ گھر کا چولہا چلانا مشکل نظر آتا ہے حکومت کوچاہئے کہ وہ ان تاجروں کو حوصلہ دے جو اب منہ زور اداروں کے ظلم و زیادتی کے خلاف متحد ہو چکاہے سینئر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ہم ٹیکس وصولی کی آڑ میں کسی کو اپنی عزت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…