اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

حرمین ٹرین عازمین حج کے پہلے قافلے کیساتھ مدینہ سے مکہ پہنچ گئی

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں عازمین حج وعمرہ کے لیے تیز رفتار ٹرانسپورٹ کی نئی سروس ‘حرمین ٹرین’ نے اپنی باقاعدہ حج سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ حرمین ٹرین نے مختلف ممالک کے 170 مردو خواتین عازمین حج کو مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ پہنچایا۔عرب ٹی وی کے مطابق عازمین حج نے جدید ترین ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حکومت کا

شکریہ ادا کیا۔ حرمین ٹرین کے ذریعے مکہ معظمہ پہنچنے والے اللہ کے مہمانوں کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔پاکستان سے آئے عازم حج مروان نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے حجاج کرام کی ٹرانسپورٹ کے لیے جو سہولیات فراہم کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ ہرمسلمان ان سہولیات کی تحسین اور تعریف کرتا ہے۔حج کے لیے برطانیہ سے آئے مختار احمد نے بھی حرمین ٹرین کے ذریعے مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ کا سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرمین تیز رفتار ٹرین عازمین حج کے لیے سعودی عرب میں سفر کا بہترین تحفہ ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نہ صرف حج بلکہ ماہ صیام میں عمرہ سیزن میں بھی زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔بھارتی مسلمان برھان سلیم نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کے لیے فراہم کردہ تمام سہولیات غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے مسلمانوں کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ سعودی حکومت کے حج انتظامات سے خادم الحرمین کی اللہ کے مہمانوں کی دینی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔لندن سے آئی امیمہ فاروق نے کہا کہ بلاد حرمین پہنچنے پر میں اپنے خوشی بیان نہیں کرسکتی۔ ہمارے لیے فرئضہ حج کی ادائی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بہت بڑی سعادت ہے۔ میں سعودی حکومت کی طرف سے بہترین سفری اور ٹرانسپورٹ سہولیات کی فراہمی پرحکومت کی شکر گذار ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…