ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

21بڑے سیاستدانوں کیلئے شکنجہ تیار، جلد گرفتار ی کا امکان،کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث 40بیوروکریٹس کی بھی شامت آگئی

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)صوبہ سندھ میں گرفتاریوں کے حوالے سے اگست کے مہینے کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ نیب سندھ کے 11 محکموں میں 900 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے سرگرم ہوگئی، چیئرمین نیب کی جانب سے کیس جلد نمٹانے کا ٹاسک ملنے کے بعد صوبہ میں 40 موجودہ اور سابق بیورو کریٹس اور 21 سیاست دانوں کی گرفتاری کے لیے تیاری شروع کردی جن کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔

سیاستدانوں میں زیادہ تعداد حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے ارکان کی ہے جن پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے کرپشن کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت ملنے کے بعد نیب کا انٹیلی جنس یونٹ متحرک ہوگیا اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہونے والوں کو فوری اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب سندھ کے معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات، خزانہ، تعلیم، صحت، ریونیو، آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز، فشریز اینڈ لائیو اسٹاک، اطلاعات، ثقافت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر میں 900 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں، بعض کیسز میں ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے جمع کیے گئے شواہد کو حتمی شکل دینے اور اعلی حکام سے مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے رجوع کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ موجودہ اور سابق وزرائے اعلی کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں جبکہ چار سابق اور دو موجودہ صوبائی وزرا بھی نیب کے ریڈار پر ہیں جن کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے علاوہ جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے بھی ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب سندھ کو اس بات کے ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ 11 محکموں میں 900 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن میں لوٹا جانے والا پیسہ منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعہ بیرون ملک منتقل کیا گیا اور اس سلسلے میں سہولت کاری میں ملوث 40 موجودہ اور سابق بیورو کریٹس کے

گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔  جبکہ ضمانت پر رہا بعض افراد کی گرفتاری کے لیے بھی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔ نیب ذرائع نے تصدیق کی کہ 21 موجودہ اور سابق حکومتی شخصیات نیب کے ریڈار پر ہیں جن میں وزیراعلی سندھ کے موجودہ مشیر اور معاونین خاص، صوبائی وزرا کے علاوہ سابق حکومتی شخصیات بھی شامل ہیں جنہیں گرفتار کرنے کی حکمت عملی بنائی جارہی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں بڑی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…