شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) شیخوپورہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے لیکویڈیشن بورڈ کی 30 کنال اراضی وا گزار کرا لی ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ یہ زمین ن لیگ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے قبضے سے 30کنال 16 مرلے اراضی واگزار کرا لی ہے، دوسری جانب لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے ساتھ والی اراضی ہماری نہیں تھی بلکہ یہ اراضی رضوان ورک کے پاس تھی۔