جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کی ٹرمپ کیساتھ ملاقات رنگ لے آئی، امریکہ پاکستان میں اب کیا کرنے جارہا ہے؟ عندیہ دیدیا

datetime 31  جولائی  2019 |

واشنگٹن(آن لائن) وائٹ ہاؤس کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ امریکا اور پاکستان میں اسٹریٹجک تعلقات بہتر ہونے سے دو طرفہ تجارتی تعلقات مزید بڑھ سکتے ہیں۔’امن و استحکام کے لیے کام: معاشی خوشحالی قائم کرنا’ کے نام سے جاری فیکٹ شیٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور پاکستان مظبوط معاشی شراکت دار ہیں جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچتا ہے۔سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ

پاکستان اور امریکا نے گزشتہ سال 6 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا کی تجارت کی جو باہمی تجارت کا نیا ریکارڈ ہے۔دستاویزات میں پاکستان کا افغان امن مرحلے میں کردار کی نشاندہی کی گئی جبکہ امریکی حکام نے اسلام آباد سے بھارت اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے لیے بھی زور ہتے ہوئے کہا کہ جنوبی اور وسطی ایشیائی خطے میں تجارت میں اضافے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ 22 جولائی کی نیوز بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی کی معاشی ترقی کے لیے امریکی انتظامیہ کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہاں مجھے پاکستان سے مزید تجارت نظر آتی ہے، اور میں تھوڑی بہت زیادہ کی بات نہیں کر رہا ہوں، ہم 10 سے 20 فیصد اضافہ کرسکتے ہیں’۔انہوں نے کہا ‘پاکستان عظیم ملک ہے، یہ بہت بڑا ملک ہے اور ان کی بہترین مصنوعات ہیں، وہ بہت اچھی اشیا بناتے ہیں’۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘جب میں نجی شعبے میں تھا تو میں نے پاکستان سے خریداری کی، وہ بہت بہترین چیزیں بناتے ہیں، وہ بہت ذہین اور محنت کش لوگ ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان بہترین تجارتی تعلقات قائم ہوسکتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان سے تجارت بڑھانے پر مجھے یقین ہے، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ ابھی زیادہ نہیں، ہمیں مزید کام کرنا ہوگا’۔ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان اور وائٹ ہاؤس کی فیکٹ شیٹ عمران خان کے دورہ امریکا کی کامیابی کے حوالے سے اسلام آباد کے دعوے کی تصدیق کرتا ہے تاہم اس میں چند اہم مسائل کا بھی ذکر کیا گیا جنہیں تعلقات میں مزید بہتری کے لیے حل کیا جانا ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ پاکستان نے اس ہی عرصے کے دوران بڑی تعداد میں امریکا سے لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری کی ہے۔ایگزون موبل نے 27 سال بعد پاکستانی مارکیٹ میں 2018 میں دوبارہ اپنی جگہ بنائی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…