منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

3دن ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں کے رابطے تیز،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)3دن ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں کے رابطے تیز،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق تاجر تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں عید الا ضحی کے بعد ملک گیر سطح پر 3دن کی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کیلئے

باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا‘تاہم تاریخ کا تعین ہو جانے پر ہڑتال کا اعلان کردیا جائیگا۔گزشتہ 15 دنوں سے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کے لیے جاری رابطوں میں مزید تیزی آچکی ہے۔منگل کو صدر مرکزی انجمن تاجران پنجاب ملک شاہد غفور پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں ٹیکسوں کی بھر مار کے نتیجے میں اس وقت کاروباری سرگرمیاں دم توڑ چکی ہیں نئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی، رئیل سٹیٹ کے شعبہ پر مکمل جمود طاری ہے اور عملاً لک کی معیشت کا چلتا پہیہ رک چکا ہے۔ایسی صورتحال میں جب کاروباری مراکز میں چھٹی کا سماں ہے اور تاجر طبقے کیلئے اپنے اخراجات تک پورے کرنا ناممکن ہو کررہ گیا ہے تو ایک مرتبہ پھر ہڑتا ل کرنے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں۔ملک شاہد غفور پراچہ نے بتایا کہ عیدلاالضحی کے بعد ہڑتال کرنے کے فیصلے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے‘تاہم تاریخ کے تعین اور دو یا تین دن کی ہڑتال بارے فیصلہ ہونا باقی ہے اور اس مرتبہ ہڑتال پہلے سے بھی زیادہ کامیاب ہوگی کیونکہ تاجر طبقہ سخت مایوسی کا شکار ہو کررہ گیا ہے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…