منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

datetime 30  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان رہااورانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 75پیسے کمی کے بعد 160.00روپے سے بھی نیچے آگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 75پیسے کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.55روپے سے گھٹ کر159.80روپے اور

قیمت فروخت160.65روپے سے گھٹ کر159.90روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.00روپے سے گھٹ کر159.00روپے اورقیمت فروخت160.50روپے سے گھٹ کر160.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں 50پیسے اورقیمت فروخت میں 75پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 3.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید177.50روپے سے گھٹ کر177.00روپے اورقیمت فروخت179.50روپے سے گھٹ کر178.75روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید197.00روپے سے گھٹ کر193.50روپے اورقیمت فروخت199.00روپے سے گھٹ کر195.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں 15پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.45 روپے سے گھٹ کر42.30روپے اورقیمت فروخت42.80روپے سے گھٹ کر42.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.40روپے سے گھٹ کر43.30روپے اورقیمت فروخت43.80روپے سے گھٹ کر43.70روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…