پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بڑی تعداد میں اپوزیشن سینیٹرز حکومت سے جاملے،چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حکومت اوراپوزیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں 

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جبکہ حکومت نے بھی اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے اور تحریک کو ناکام بنانے کیلئے لنگوٹ کس لی، اپوزیشن جماعتوں کے پانچ سے چھ سینیٹر کی جانب سے

حکومت کی کورٹ میں جانے کی اطلاعات سے مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کشمکش کا شکار ہو گئی۔ذرائع  کے مطابق حکومت نے اپوزیشن سے ملاقاتیں کرکے سینیٹ تحریک میں عدم اعتماد نہ کرنے کے حوالے سے بات چیت کی تاہم اپوزیشن رہنما چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں بضد تھے۔گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اس چیز پر برہمی کا اظہار کیا کہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے پاس تحریک رکوانے سے متعلق کسی قسم کی گفتگو یا ملاقات نہ کی جائے جس کے پیش نظر گزشتہ روز قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ وہ اب اپوزیشن تحریک کا مقابلہ کیا جائے گا اور انشا اللہ وقت ثابت کرے گا کہ جیت بھی ہماری ہو گی۔ادھر اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما پریشانی میں مبتلاء  ہیں کہ خفیہ ووٹنگ سے انہیں کہیں نقصان نہ اٹھانا پڑ جائے۔محتاط اندازے کے مطابق پانچ سے چھ سینیٹرز سے متعلق جو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) تسلیم کرنے کو تیار ہے کہ یہ ووٹ حکومت کو جانے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ وہ یکم اگست کو ہونیوالے اجلاس کو ملتوی کرا کے عید کے بعد الیکشن کرانے کا عندیہ دیں تاکہ ان سے ناراض سینیٹر سے ایک بار پھر ملاقات کرکے اعتماد میں لایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…