اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے انکشاف کیا کہ ” میری امی کی نصیحت ہے کہ پانی بہت زیادہ پینا چاہیے اور میں پانی بہت زیادہ پیتی ہوں ۔“ ۔دریں اثناء قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں مون سون کی صورتحال پر وزیرمملکت زرتاج گل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مون سون کے دوران یا کسی بھی قدرتی آفات
سے نمٹنا این ڈی ایم اور پی ڈی ایم ایز کی زمہ داری ہے۔زرتاج گل نے کہاکہ وزارت ان تمام اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مون سون کے دوران سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے، این ڈی ایم اے نے صوبائی اتھارٹیز کے ساتھ ملکر اقدامات کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ممبران خود بھی حلقوں میں جاکر ڈسٹرکٹ اتھارٹیز سے ملکر بریفنگ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ممبران بھی حلقوں میں جاکر صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔