ممبئی۔۔۔۔بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے خود کرینہ کپور کو اپنی نئی آنے والی فلم ’ہیپی ائنڈنگ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے سے روکا ہے، اگر میں فلم میں کرینہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتا تو لوگ کہتے کہ یہ عجیب شخص ہے جو ہر وقت اپنی بیوی کے ساتھ ہی کام کرتا ہے اس لئے مجھے کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کی کوئی جلد ی نہیں ہے۔سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت کام کر چکے ہیں لہذا ہمیں کچھ مختلف کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ خوشی کی بات ہو گی کہ میں مختلف لوگوں کے ساتھ کام کروں اور گھر جا کر کرینہ سے ملوں۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی نئی فلم ’ہیپی اینڈنگ‘ 21 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے جس میں گوندا اور الینا ڈی کروز بھی پرفارم کر رہے ہیں جب کہ کرینہ کپور فلم میں مختصر کردار ادا کر رہی ہیں۔
کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں،سیف علی خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































