جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کے واشنگٹن میں کامیاب جلسے کے بعد نیویارک میں بھی جلسے کا پلان تیارکرلیاگیا

datetime 28  جولائی  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے انعقاد کے حکومت نے نیویارک میں بھی بڑے جلسے کا پلان بنالیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی جلسہ کریں گے،

اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو زبردست رسپانس دیا ہے۔ نعیم الحق نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہونگے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہناہے کہ وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو وائیٹ ہاوس کا دورہ بھی کرایا۔نعیم الحق نے کہا کہ مودی کا صدر ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر میں ثالثی کے لئے پیشکش کرنا امریکی صدر کا بڑا انکشاف ہے،بھارت کے فوری ردعمل پر اب امریکہ کے جواب کا انتظار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تو مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے،بھارت حیلے بہانے اور عجیب شرائط رکھ رہا ہے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں بھارت ایک قدم اٹھائے ہم دو اٹھائیں گے، پاکستان اور امریکہ کی خواہش ہیکہ طالبان اشرف غنی کی حکومت سے بات چیت شروع کریں۔نعیم الحق کے مطابق طالبان کی افغان حکومت سے بات چیت شروع ہوگی تو افغانستان میں سول وارکا خاتمہ ہوگا،وزیر اعظم عمران خان بھارت، ایران اور افغانستان سے مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ خطے کی ڈیڑھ ارب آبادی کے لئے ہم تمام ممالک سے بات چیت کے ذریعئے مسائل حل کرینگے۔ ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں استحکام سے خطے میں تجارت کھلے گی اور خوشحالی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…