منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں عید الاضحی کب ہوگی؟اعلان کردیاگیا

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں عید الاضحی کب ہوگی؟اعلان کردیاگیا،محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحی 12 اگست بروز پیرکو ہونے کا امکان ہے۔ذی الحج کے مہینے کا چاند 2 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش یکم اور 2 اگست کے درمیان ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 2 اگست کو چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے

اور یکم ذی الحج 3 اگست 2019 کو ہوسکتی ہے۔اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا۔اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کچھ عرصے پہلے اعلا ن کیا تھا کہ عیدالاضحی12 اگست کو ہوگی۔انہوں نے یہ دعویٰ نئے سائنسی قمری کیلنڈر کی بنیاد پر کیا تھا، تاہم اب تک اس کیلنڈر کو کابینہ کی جانب سے باضابطہ منظوری نہیں ملی۔ماہ رمضان کے دوران فواد چوہدری کے وعدے کے مطابق 22 مئی کو قمری کیلنڈر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ رویت ہلال کے لیے ویب سائٹ بھی لانچ کردی گئی تھی۔نہوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی سربراہ مفتی منیب الرحمٰن اور مسجد قاسم علی خان کے مولانا شہاب الدین پوپلزئی کو بھی دعوت دی تھی کہ آئیں اور خود دیکھیں کہ چاند کس طرح گردش کرتا ہے جس سے سائنسی طور پر چاند کے مقام کا اندازہ لگانا نہایت آسان ہوجاتا ہے۔بعد ازاں 30 مئی کو انہوں نے چاند دیکھنے کے لیے موبائل ایپلکیشن بھی متعارف کروادی، جسے استعمال کرتے ہوئے ہر شخص اپنے موبائل میں چاند کی گردش کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ ہوسکتا ہے۔5 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ملک بھر میں 5 جون کو عیداالفطر منائے جانے کے اعلان کے بعد فواد چوہدری یہ یاد کروانا نہیں بھولے کہ ہم نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ عید 5 جون کو ہوگی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…