جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کا شکار ہونے کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کا شکار ہونے کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس32400پوائنٹس کی سطح سے کم ہوکر32100پو ائنٹس پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے110ارب روپے سے زائدڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے سے گھٹ کر64کھرب

روپے کی سطح پر آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے 2دن مندی رہی جس سے انڈیکس657.61پوائنٹس لوز کر گیا تاہم 3دن تیزی سے انڈیکس نے 302.11پوائنٹس ریکور کئے اس طرح اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا ڈیرا رہا ۔گذشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ،سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال ،عالمی سست روی کے باعث پاکستانی معیشت کے متاثر ہونے اور سونے کی قیمت میں اضافے جیسی خبروں سے سرمایہ کاروں تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے نہ صرف مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا بلکہ منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کو بھی ترجیح دی اسی سبب مارکیٹ گذشتہ ہفتے قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں355.50پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 32458.77پوائنٹس سے کم ہو کر32103.27پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 112.2پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15395.59پوائنٹس سے کم ہو کر15283.39پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23815.76پوائنٹس سے گھٹ کر23409.47پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب10ارب68کروڑ76لاکھ 22ہزار295روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب 75ارب25کروڑ17لاکھ24ہزار926روپے سے گھٹ کر64کھرب64ارب56کروڑ41لاکھ2ہزار631روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس32765.08پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے

انڈیکس ایک موقع پر32031.37پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ3ارب روپے مالیت کے9کروڑ71لاکھ18ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم1ارب روپے مالیت کے4کروڑ47لاکھ2ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1573کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے598کمپنیوں کے

حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،860میں کمی اور115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،انٹر اسٹیل لمیٹڈ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،حبیب بینک ،سوئی نادرن گیس ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ،بینک آف پنجاب ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ایگری ٹیک لمیٹڈ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی فرٹیلائزر اورآئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ سر فہرست رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…