پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں دہشتگردی کا خطرہ، وفاق اور صوبوں کو نئے ایس او پیز جاری

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر وفاق اور صوبوں کو نئے ایس او پیز جاری کر دئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نئے ایس او پیز میں بین الصوبائی سرحدوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں تحصیل سے ضلع اور ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز کی جانب قومی شاہرات پر سفر کرنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹ کو چیکنگ کے بغیرکسی قسم کی داخلے کی اجازت نہ دینے کے علاوہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ متحرک افراد کو پابند سلاسل بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے علاقے ہوشاب و تربت میں دہشتگردوں کے حملوں کے تناظر میں وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان،گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ ریاست آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز، سیکرٹریز داخلہ، پولیس فورس کے سربراہان،وفاقی اداروں کے ذمہ داروں کو جاری ہدایات میں قرار دیا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ملک بھر میں قومی شاہرات پر سفر کرنے والے شہریوں، ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے لئے نہ صرف بین الصوبائی سرحدوں بلکہ بڑے شہروں سے لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی سطح تک مربوط نظام اپنا یا جائے،کسی بھی صورت میں اسکریننگ کے بغیر عوامی اور سرکاری ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے،اس ضمن میں سبز نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کی بھی چیکنگ ضرور کی جائے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں کے ساتھ غیر مسلم شہریوں کے مقدس مذہبی مقامات کی حفاظت کے علاوہ تمام اہم مذہبی اور سیاسی اور انتظامی شخصیات کی حفاظت کے لئے سکیورٹی پلان روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کئے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام محکمہ اوقاف کے تحت موجود وقف مزارات اور وہاں آنے والے زائرین کی حفاظت کے لئے بھی انتظامات کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں ماضی میں جاری ہدایات اور ایس او پیز پر ہر ممکنہ طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں جبکہ تمام صوبے اپنے اپنے ایسے علاقے جو نہ صرف کم آباد ہیں۔ان کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل اپنائیں، تاکہ ان علاقوں میں کسی بھی طور پر قانون شکن عناصر کا مسکن نہ بن سکے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری املاک، سرکاری ٹرانسپورٹ کی خصوصی حفاظت کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں، تاکہ خدانخواستہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…