جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 50فیصد سے کم ہوکر 4سال کی کم ترین سطح پر آگئی

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد بیجنگ سے آمدنی میں کمی ہوئی، جس کے باعث ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 50فیصد سے کم ہو کر 4سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے جب حکومت بڑی مالی اور مالیاتی ضروریات، کمزور اور غیرمتوازن ترقی کے سخت اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے باعث ملک میں سب سے بڑے سرمایہ کار چین سے مالی سال 2017-18کے 2 ارب ڈالر کے مقابلے میں سرمایہ کاری کم ہو کر2018-19کے دوران 54 کروڑ ڈالر رہی۔دوسری جانب اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکا سے 2017-18کے دوران 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر آئے جبکہ 2018-19کے دوران 57کروڑ 50 لاکھ ڈالر واپس گئے کیونکہ گزشتہ سال اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے۔اسی طرح اس عرصے میں برطانیہ سے سرمایہ کاری میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں آئی اور یہ 2017-18کے 21کروڑ 20لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 23 کروڑ ڈالر رہے، تاہم دیگر ممالک جاپان سے 11کروڑ 80 لاکھ ڈالر، ناروے سے 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یو اے ای سے 10 کروڑ 18 لاکھ ڈالر اور ترکی سے 7 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔علاوہ ازیں شعبے کے لحاظ سے سرمایہ کاری دیکھیں تو تعمیراتی شعبے میں 42 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی متوجہ سرمایہ کاری ہوئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری تیل وگیس کی تلاش کے شعبہ میں کی گئی جبکہ مالیات کا شعبہ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال تیل وگیس کی تلاش کے شعبہ میں 308.8 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)کی گئی ہے اور مالیات کے شعبہ میں ایف ڈی آئی کا حجم286.5 ملین ڈالر رہا ہے۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے حاصل ہونے والے 453.2 ملین ڈالر کے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کی گئی ہے جو مالی سال 2017-18کے دوران 769.8 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…