جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

بارشوں اور سیلاب   سے ملک بھر میں 62 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی،این ڈی ایم اے نے انتہائی تشویشناک خبر سنادی

datetime 26  جولائی  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)نے 25 جولائی سے ملک بھر میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے،مون سون کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پنجاب میں مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوئے۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلے سے چار جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق دریائے سندھ اور دریائے کابل میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں میں مجموعی طور پر ملک بھر میں 62 افراد جاں بحق ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں 2اعشاریہ ایک ٹن خوراک تقسیم کی،این ڈی ایم اے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانچ سو ٹینٹس تقسیم کیے۔ترجمان کے مطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں مجموعی طور ملک بھر میں 62 افراد جاں بحق ہوئے،بارشوں کے نتیجے میں 71 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 36 افراد زخمی ہوئے، خیبر پختونخواہ میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ازاد جموں کشمیر میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…