بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی، عوام کو الرٹ جاری

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن/ این این آئی ) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے تیسرے سپل کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے 26 اور 27 جولائی کی درمیانی شب مدسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کر دی ہے۔ امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر میں موجودہ بارش برسانے والے سسٹم کی وجہ سے لاہور میں 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے

ضلعی انتظامیہ، واسا اور ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہر میں مون سون بارشوں کے تیسرے سپل جو 25 جولائی سے شہر میں داخل ہو چکا ہے کی وجہ سے جمعہ کے روز بادلوں نے ڈیرے ڈالے رکھے۔ جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا اور اس طرح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ جمعہ کے روز لاہور کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا بہائو 16 سے 17 ہزار کیو سک ریکارڈ کیا گیا تھا۔ شہر کے قائد کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح سویرے ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہوائوں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار سے بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائوں اورہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے والی بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا۔کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب، شہریوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑا،

بلدیہ اتحاد ٹائون، نواب کالونی اورقائم خانی کالونی میں بارش کی بوندیں پڑتے ہی بجلی غائب ہوگئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اورآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائوں اورہلکی بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 سے34ڈگری سینٹی گریڈ کے

درمیان رہنے کا امکان ہے۔جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 27 سے 39 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب61فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28جولائی کو راجستھان سے ہوا کا کم دبائوسندھ میں داخل ہوسکتا ہے جس کے باعث اتوار یعنی28 جولائی سے کراچی میں بارش کا آغاز ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور

گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 30جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دبائو کا رخ مغرب کی جانب رہا تو کراچی میں 60 سے 80ملی میٹر تک اچھی بارش ہوسکتی ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ بھی رہے گا۔ہوا کے کم دبائو کا رخ جنوب کی جانب گیا تو موسلا دھار بارش کے امکانات کم ہونگے۔محکمہ موسمیات کے

مطابق اگست کے مہینے میں کراچی میں مون سون کے مذید سسٹم بھی آسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک کراچی، حیدرآباد، میرپور، ٹھٹھہ اور بینظیرآباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے اور کہاہے کہ28سے 30جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور میرپور ، خاص میں بارش کا امکان ہے، بارشوں سے کراچی میں اربن فلڈ کی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے جے ایم آئی سی سی نے متعلقہ محکموں کو

صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے وسط اور اپر جنوبی حصے میں مون سون سسٹم کے تحت تیزبارش متوقع ہے اور 28 سے 30جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔میری ٹائم انفارمیشن سینٹرکے مطابق بھارت کے شہر راجھستان میں ہواکاکم دبائوبنے گا ، بارشوں سے کراچی میں اربن سیلاب کی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے جبکہ تیز بارشوں سے قلات، سبی اور ژوب ڈویژن میں سیلاب کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان سے آنے والابارش کا نظام27 جولائی کوکراچی میں داخل ہوگا، نظام کے باعث کراچی میں 28 سے 30 جولائی کے دوران موسلادھار بارش ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…