لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے ایف بی آر اور بینک ریکارڈ میں بھی جعلسازی اور غلط بیانی کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے کیس میں اہم شواہد حاصل کرلیے، نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز نے ایف بی آر میں
اپنی مبینہ بلیک منی کو وائٹ ظاہر کرنے کیلئے غلط اعداد و شمار ظاہر کیے۔نیب لاہور نے ان کے بینک اکانٹس اور ایف بی آر سے متعلق 11 سال کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، حاصل کیے گئے ریکارڈ کی روشنی میں نیب نے نشاندہی کی کہ حمزہ شہباز نے حیران کن طور پر ایف بی آر میں انکم زیادہ ظاہر کی جبکہ ان کے بینک ریکارڈ کچھ اور ہی ظاہر کر رہے ہیں۔