جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کاریلی روکنے،سیاسی مقدمات پر ناپسندیدگی کااظہار،بڑا حکم جاری کردیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک سال مکمل کر لیا ہے، خوشی کی بات ہے کہ اس ایک سال کے دوران حکومت کا کوئی بڑا سکینڈل سامنے نہیں آیا جو ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔

ایک انٹرویومیں کرتار پور راہدری بھی حکومت کی کامیابی ہے۔دوسرا سال یقینی طور پر بہتر ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے سینسر شپ کا معاملہ اْٹھایا، وزیراعظم عمران خان نے کہا یہ بالکل غلط بات ہے جس نے ایسا کیا وہ غلط کیا ہے، ہمیں بھی پتہ ہے سینسر شپ کا نقصان ہوتا ہے لیکن لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔فواد چودھری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم نے ریلی روکنے، سیاسی مقدمات درج کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہم سیاست دان ہے، کسی بھی صورت میں ریلیاں، جلوسوں کو نہیں روکنا چاہیے۔ خان صاحب کی پالیسی پروڈیموکریسی ہے۔ حکومت کی سمت صیح ہے، حالات بہتر ہوں گے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش اپنے کیسزحل کرانا ہے ریفارمز نہیں، یہ سب اپنے کیسز سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف، زرداری نے بیرون ملک دوروں پر اربوں روپے لگائے، دوروں میں کیے جانے والے اضافی اخراجات وصول کریں گے۔ اضافی اخراجات کے حوالے سے نوٹسز دیئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…