جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیصل آباد کو جتنے منصوبے دیئے اس کی مثال نہیں ملتی، ارکان اسمبلی شکریہ ادا کرتے ہیں‘گورنر چوہدری سرور کا دعویٰ

datetime 24  جولائی  2019 |

لاہور(پ ر)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے دوروں کا آغاز کر دیا۔ پہلے دورے میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے ہمراہ فیصل آباد کے سرکٹ ہاؤس پہنچے اور فیصل آباد کیلئے 7 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ پراجیکٹس پر مجموعی طور پر 21 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے

فیصل آباد شہر کیلئے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ گوگیرہ برانچ کینال سے منسلک پراجیکٹ 19 ارب 33کروڑ روپے کی لاگت سے 3 سال میں مکمل ہوگا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ نے کھرڑیانوالہ سے ساہیانوالہ انٹرچینج تک رابطہ سڑک کو دو رویہ کرنے کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جس پر 25 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر ڈجکوٹ کے دیہی مرکز صحت کو اپ گریڈ کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ دینے، ٹراما سینٹر کی تعمیر کے منصوبے اور ڈجکوٹ میں نئے سیوریج سسٹم کے پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ نے الائیڈ ہسپتال کی ایمرجنسی کے آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس پر تقریباً 34 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہو ں نے محکمہ بہبود آبادی کے علاقائی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے منصوبے کا بھی آغاز کیا۔ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں فیملی ویلفیئر ورکرز کو 2 سالہ ڈپلومہ کرایا جائے گا۔ قبل ازیں انہوں نے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید مشینری اور آلات کی فراہمی کے پروگرام کا اعلان کیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید طبی آلات اور اعلیٰ مشینری کی فراہمی پر 39 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے ہمراہ سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈویژن کے دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور فیصل آباد کی عوام نے پی ٹی آئی کے ساتھ جو محبت کی ہے اس پر ہم مشکور ہیں اور اس سے زیادہ محبت کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ فیصل آباد کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔ پہلے بھی فیصل آباد آئے ہیں،ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ارکان اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات سنیں گے اور مسائل حل کریں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کیلئے سالانہ

ڈویلپمنٹ پروگرام میں 152 ارب روپے کی 500 سکیمیں رکھی گئی ہیں۔فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امریکہ کے حالیہ دورے میں جو کامیابیاں ملی ہیں، اس سے پہلے کبھی نہیں ملیں۔ پہلی دفعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج

جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، ملک میں قیام امن کی کاوشوں پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صحافیوں کے مطالبے پر فیصل آباد میں صحافی کالونی کے منصوبے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد پریس کلب کے اراکین کو ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ آفس مدعو کر لیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے فیصل

آباد کی عوام کو جتنے منصوبے دیئے، ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی جس پر ارکان اسمبلی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گورنر چودھری سرور نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ امریکہ کے کامیاب دورے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ قبل ازیں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری کا افتتاح کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…