منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

چوراہے پر کھڑے ہو کر عمران خان نے ہمیں جو گالیاں دینی تھیں وہ یہاں دے دیتا،دھرنا شیڈول، مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کے فیصلے پر قائم ہیں، مجھے فیصلوں میں تبدیلی نظر نہیں آ رہی،پاکستان روز اول سے کشمیر پر ثالثی کے تیار ہے،ہندوستان کبھی تیار نہیں ہے۔ بدھ کو مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ (آج) جمعرات کو ملین مارچ میں پشاور میں ناموس رسالت کا تحفظ کریں، ہم عوامی سطح پر جواب دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ

یوم سیاہ پورے پاکستان میں ہو گا اور تمام سیاسی جماعتیں حصہ لیں گی، اسلام آباد میں دھرنا شیڈول میں ہے فیصلہ جلد ہو گا، انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کے فیصلے پر قائم ہیں، مجھے فیصلوں میں تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہاکہ دورہ امریکہ میں پاکستان کی بہتری کے حوالے سے کچھ موجود نہیں ہے، گزشتہ دو حکومتوں نے امریکہ سے بے نیازی کی اور چین کے ساتھ ہوئے، اب ایک جھٹکے سے ہم واپس امریکہ کے ساتھ ہو گئے، پاکستان روز اول سے کشمیر پر ثالثی کے تیار ہے اور ہندوستان کبھی تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیکھنا ہے کیا خطے کے مفادات اول ہوں گے یا امریکہ کے مفادات اول ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ شاید اس حکومت کے ذریعے خطے میں اپنی مرضی کے فیصلے چاہتا ہے، امریکہ نے نئے انداز سے بات کی ہے اور اس کے اپنے مفادات ہیں، شکیل آفریدی مجرم ہے جبکہ عافیہ صدیقی مجرم نہیں ہے، ان دونوں معاملات کو برابری کی سطح پر کیسے دیکھا جا سکتا ہے، عافیہ صدیقی کی گرفتاری پاکستان سے ہوئی ہے، انسانی حق کو ہم روند رہے ہیں، اسامہ بن لادن کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کہہ رہا ہے وہ پاکستانی ایجنسی نے کیا تھا، بتایا جائے اس وقت سچ بولا گیا تھا یا آج سچ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چوراہے پر کھڑے ہو کر عمران خان نے ہمیں جو گالیاں دینی تھیں وہ یہاں دے دیتا یہاں بھی یہی کہتا ہے وہ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول نے بچہ ہو کر عمران سے توقع ظاہر کی ہے جو کہ عمران سے توقع ہی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پچیس جولائی کویوم سیاہ منا رہے ہیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے جعلی انتخابات کروائے تھے، انہوں نے کہاکہ امریکہ کو ائیر پورٹ پر کونسا ویلکم کیا گیا،عمران خان کو ائیر پورٹ پر لینے کوئی نہیں آیا، ایک آدمی گیارہ ماہ امریکہ صدر سے ملنے کی ترلے کر چکا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…