منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رکن سندھ اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی فریال تاپلور کی شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں جائیدادیں ہیں، فریال تالپور نے اپنی تین جائیدادوں کو الیکشن کمیشن سے چھپایا۔

فریال تالپور آئین کی شق 62 (ایف) کے تحت صادق و امین نہیں رہی ہیں۔ لہذا فریال تالپور سندھ اسمبلی کی رکنیت کی اہل نہیں رہی انہیں نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ 22 جون 2019 کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بھی فریال تالپور کو درخواست دی تھی۔قواعد کے تحت اسپیکر سندھ اسمبلی نے درخواست پر30 روز میں عملدرآمد کرنا ہوتا ہے، 30 روز گزرنے کے باوجود اسپیکر سندھ اسمبلی نے درخواست پر عملدرآمد نہیں کیا، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ 22جون کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست دی تھی، فریال تالپور نے اپنی تین جائیدادیں ظاہر نہیں کی، فریال تالپور نے لاڑکانہ اور شہداد کوٹ میں اپنی جائیداد چھپائی، اسپکر سندھ اسمبلی نے قانون کے مطابق 30 دن گزرنے کے باوجود کوئی فیصلہ نہیں کیا،اسپیکر کو دی جانے والی درخواست کی کاپی الیکشن کیشمن کو بھی فراہم کی تھی،منور تالپور کے خلاف بھی جلد الیکشن کمیشن سے رجوع کرینگے، منور تالپور نے بھی فریال تالپور کی جائیدادیں ظاہر نہیں کی جس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…