جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام ایک اور اعزاز کر دیا

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔عمران خان آج رات کو پاکستان پہنچیں گے۔بلاشبہ وزیراعظم عمران خان کا یہ تاریخی اور کامیاب دورہ تھا۔وزیر اعظم عمران خان کو امریکہ میں ایک اور اعزاز حاصل ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں عمران خان کے اعزاز میں قرارداد منظور کی گئی اور

یہ قرارداد وزیراعظم عمران خان کو بطور تحفہ پیش بھی کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کو یہ قرارداد اسپیکر نینسی پلوسی نے پیش کی۔قرارداد میں وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے ان کے کردار کو بھی سراہا گیا۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان اپنے کامیاب دورہ امریکہ کے بعد آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر کارکن جہانگیر ترین نے ان کے پْر تپاک استقبال کا اعلان کر دیا۔اپنے ٹویٹر پیغام میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج رات ڈیڑھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں ان کا پْرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کی وجہ سے عالمی سطح پرپاکستان کا تشخص بہتر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئیں سب مل کر وطن واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا آج رات ڈیڑھ بجے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھرپور استقبال کریں۔اس کے ساتھ ہی جہانگیر ترین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں WelcomeHomePMIK# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔واضح رہے امریکا میں وزیراعظم عمران خان کو جو عزت دی گئی وہ ماضی میں کسی حکمران کو نہیں دی گئی۔بلاشبہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ عمران خان کا امریکا کا ایک کامیاب دورہ تھا جس میں امریکا اور پاکستان کے مابین کئی غلط فہمیاں بھی دور ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…