بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی بدولت امریکہ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا،پہلے چور تھے اب ہمارا حکمران ایماندار ہے،ہم اب بے فکر ہو کر سوتے ہیں کیونکہ ہماری آرمی کام کر رہی ہے، بزرگ شخص نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک بزرگ شخص کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپوزیشن والوں کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ یہ جھوٹ بولتے ہیں، یہ لوگ ملک لوٹ کر کھا گئے ہیں، بزرگ شخص نے کہا کہ یہ لوگ 28 منزلہ محل بنا کر باہر چلے گئے، ان کے بچے باہر پڑھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹاٹ کے سکول میں بیٹھ کر پڑھیں ناں، انہوں نے پاس کھڑے لوگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح یہ لوگ پڑھتے ہیں، جس طرح یہ لوگ ہسپتالوں میں دھکے کھاتے ہیں

یہ لوگ بھی اسی طرح ہسپتالوں میں دھکے کھائیں ناں، یہ پیسہ عوام کا ہے یہ قوم کا پیسہ ہے، پیسہ دیں تو جائیں، یہ لوگ جتنا مرضی احتجاج کر لیں، انشاء اللہ یہ عوام ان سے پیسے لے گی عوام ان سے پیسے نکالے گی اور پیٹ چیر کر نکالے گی۔ ان سے سوال کیا گیا کہ آپ حکومت سے کتنے مطمئن ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے خوش ہیں، حکومت کی کوئی غلطی نہیں ہے انشاء اللہ عمران خان کے دور میں ملک ترقی کرے گا اور عروج پر جائے گا، ہماری آرمی اور آئی ایس آئی کام کر رہی ہے اللہ کا شکر ہے ہمیں ہر طرف سے تحفظ ہے، ہمیں کوئی فکر نہیں ہے ہم راتوں کو سکون سے سوتے ہیں سرحدوں پر ہماری فوج رات کو پہرہ دے رہی ہے، حکمران ہمارا دیانتدار ہے، پہلے چور تھے اب وہ چور بھاگ گئے ہیں، انشاء اللہ ہم اس کے دور میں ترقی کریں گے جس طرح ہمیں اللہ تعالیٰ نے امریکہ میں عزت دی ہے، یہ دنیا میں کسی حکمران کو اتنی عزت نہیں ملی، اللہ نے ہمارے حکمران کو عزت دی ہے، انہوں نے کہاکہ جو عوام نے امریکہ میں عزت دی وہ بہت مسرت کی بات ہے، امریکہ میں پاکستان اور پی ٹی آئی کے جھنڈے لہرائے اور وہاں پاکستان، آرمی اور عمران خان کے نعرے لگ رہے تھے یہ سب سے بڑا اعزاز ہے ہمارے لئے۔ مہنگائی کے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک گاڑی تھی جو ہم نے چور کے حوالے کی ہوئی تھی وہ چور اس میں سے پرزے نکالتا رہا اور

نقلی پرزے ڈالتا رہا اور وقت گزارتا رہا اور آخر میں وہ پٹرول چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، عوام نے اسے رد کر دیا، اب جس گاڑی پر عمران خان بیٹھا ہے وہ سٹارٹ نہیں ہو رہی ہے، ایک تو اس میں پٹرول نہیں ہے دوسرا یہ کہ اس کے سارے پرزے چوری کر لئے گئے ہیں، اس کا سارا مال چوری کرکے بیرون ملک 28 منزلہ محل بنا لئے گئے ہیں، اب اس گاڑی کو چلانے کے لیے وقت چاہئے اور جب وقت آئے گا تو ایسے گاڑی چلے گی کہ دنیا دیکھے گی، انشاء اللہ چائنہ والی روڈ بن گئی تو

دوسرے ملک والے ہمارے پاس آ کر نوکریاں کریں گے، جب ان سے کہا گیا کہ آپ سی پیک کی بات کر رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہاں، تو کہا گیا تو وہ تو نواز شریف نے شروع کرائی تھی تو بزرگ شخص نے کہا کہ ان کوئی کردار نہیں سارا کردار فوج کا ہے، وہ مشرف، جنرل راحیل شریف اور جنرل باجوہ کا کارنامہ ہے یہ بکواس کرتے ہیں، یہ تو ملک کو لوٹنے والے ہیں، انہیں زکام ہو جاتا ہے تو یہ لندن سے دوائیاں منگواتے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ان کے لوگ یہاں دو نمبر دوائیاں بنا رہے ہیں اور لوٹ رہے ہیں ہمارے ملک کو انشاء ہمارا ملک عروج پر جائے گا اور ترقی کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…