منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

کن ممالک میں رواں ہفتے ریکارڈ گرمی پڑنے کی پیش گوئی کر دی ، انتباہ جاری

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /برلن/برسلز(این این آئی )جرمنی اور بیلجیئم سمیت کئی یورپی ممالک میں رواں ہفتے ریکارڈ ساز گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر بورڈیاکس میں 2003 کے بعد ریکارڈ ساز 41 اعشاریہ 2 سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کی گئی

جو یورپ میں رواں موسم گرما میں دوسری ہیٹ ویو ہے۔رواں ہفتے جرمنی، بیلجئیم اور ہالینڈ سمیت کئی پورپی ممالک میں شدید ترین گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ورلڈ میٹیرولوجیکل آرگنائزیشن کی ترجمان کلیری نولس نے موسمیاتی تبدیلیوں کو ہیٹ ویو کی وجہ قرار دیا ہے۔ان کا کہناتھا ہم نے جون میں دیکھا کہ موسم گرما وقت سے پہلے شروع ہوا اور اس دوران گرمی کی شدت بھی بہت زیادہ تھی۔فرانس کے کئی شہروں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث اورنج الرٹ (وارننگ کا دوسرا بڑا الرٹ) جاری کر دیا گیا ہے۔فرانس کے محکمہ موسمیات کے مطابق پیرس میں جمعرات کو ریکارڈ ساز گرمی پڑ سکتی ہے۔ پیرس میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 اعشاریہ 4 سینٹی گریڈ ہے جو 1947 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔فرانس میں 2003 میں آنے والی ہیٹ ویو کے دوران 1500 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔اسپین نے بھی زراگوزا ریجن میں ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے جہاں گزشتہ ماہ بڑے پیمانے پر جنگلات میں آتشزدگی ہوئی تھی۔یورپ کے کلائمیٹ چینج حکام کے مطابق شدید گرم موسم کے باعث اسپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا خدشہ ہے۔ہالینڈ کی حکومت نے بھی گرم موسم سے نمٹنے کے لیے نیشنل ہیٹ پلان ترتیب دے دیا ہے۔برطانیہ میں بھی درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…