اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کچھ دن موخر ہونے کا امکان۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کچھ دن موخر ہونے کا امکان ہے،یکم اگست تک
حکومت اور اپوزیشن کے سینیٹرز حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب جائیں گے جس کے باعث ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد یکم اگست کو پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔