جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

واشنگٹن جلسے میں کتنے افراد تھے، کیپیٹل ایرینا کی آفیشل نے حقیقت بیان کر دی، تعداد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 22  جولائی  2019 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز واشنگٹن میں کیپیٹل ایرینا ون میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کیا، اس اجتماع میں لوگوں کی تعداد 30 ہزار بتائی جا رہی ہے لیکن کیپیٹل ایرینا میں ملازمت کرنے والی ایک خاتون نے اصل تعداد بتاتے ہوئے بھانڈہ پھوڑ دیا ہے، سوشل میڈیا پر اس خاتون کی ویڈیو وائر ل ہے اس میں اس نے بتایا کہ اس اجتماع میں شریک لوگوں کی تعداد 9 ہزار سے 9 ہزار 5 سو تک تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان خطاب سننے کے لیے کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی موجود تھے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ وہ پاکستانیوں کا کیس ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھیں گے اور کسی کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنے وژن کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کے سامنے نیا پاکستان بنا رہے ہیں، طاقت ورجواب دینے کے بجائے سیاسی انتقام کا رونا روتے ہیں، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام لوگوں پرتمام کیس پرانے ہیں، ہم نے کیس نہیں بنائے، صرف نیب اور ایف آئی اے کو آزادکیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اب طاقتورکمزورکے لیے ایک ہی قانون ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان دین کے نام پرسب کو لے کرآ گئے ہیں، پہلی بار پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیرچل رہی ہے، خودکوسیکولرکہنے والابلاول بھی ان کے ساتھ مل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوپتہ ہی نہیں کہ ان کی پارٹی کیاہے، ن لیگ، پی پی پی،فضل الرحمان سب مجھ سے این آراو چاہتے ہیں، ایک بادشاہ نے بھی ان لوگوں کی سفارش کی ہے لیکن میں نہیں مانا، دنیا ادھرسے اُدھر ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمران اربوں روپے ملک سے باہر لے کرگئے ہیں،

وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بدلے گا، جو مرضی کریں، دھرنا دیں جلسے جلوس کریں، پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جیل میں گھرکا کھانا، ٹی وی، اے سی مانگتے ہیں مگر انہیں اب کچھ نہیں ملے گا، واپس جاکرجیل سے ٹی وی، اے سی اتروا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس پر مریم صاحبہ بہت شور مچائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کو اوپر آنے کا موقع ہی نہیں ملتا، ہمارا نظام تعلیم نچلے طبقے کو اوپر نہیں آنے دیتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار سرکاری سکولوں میں یکساں نصاب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کوئی رشتہ دارکسی عہدے پر نہیں، جاگیردارانہ نظام ختم ہوگا تو ملک میں میرٹ آئے گا، پاکستان دیکھتے دیکھتے ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کے پیچھے بھی کرپشن نکلے گی، بیرون ملک ہر کمپنی ایک ہی بات کرتی ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے، وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن ختم کریں گے، کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر دکھائیں گے، معاشی بحران سے نکال کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…