پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی،بڑی تعداد میں سینیٹرز کے حکومت سے رابطوں کا انکشاف

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اپوزیشن کے بیشتر اراکین کا حکومت سے رابطوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کے کئی اراکین اجلاسوں میں ضرور بیٹھتے ہیں مگر چیئرمین سینیٹ کا احترام کرتے ہیں،خفیہ ووٹنگ میں اپوزیشن پٹ جائے گی،اپوزیشن کچھ بھی کرلے تابوت میں آخری کیل ہم ہی ٹھونگیں گے۔

پیر کو اپوزیشن کے اجلاس پر ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے تابوت میں آخری کیل ہم ہی ٹھونگیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن صادق سنجرانی کا بطور چیئرمین احترام کرے ہم سلیم مانڈوی والا کا بطور ڈپٹی چیئرمین احترام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی ہر تبدبیر ناکام بنائیں گے، حکمت عملی بنالی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے کئی ارکان خفیہ رائے شماری میں خدا خوفی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن رہنما اس وقت سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا رویہ ہمیشہ اپوزیشن کے حق میں بھی رہا۔انہوں نے کہاکہ کل ریکوزیشن اجلاس ہے ہوسکتا ہے  عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ ہو زیربحث ہو۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن میں ہمارے کئی باشعور دوست ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے کۂ لوگ کہہ رہے یہ کام ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے ادارے کا احترام ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ ایوان کو بہت اچھے طریقے سے چلاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خفیہ ووٹنگ میں اپوزیشن پٹ جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹر اجلاس میں مجبورا آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز اپنے جماعت سے نالاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…