اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

روس پر سائبر حملہ، ہیکرز نے انتہائی قیمتی ڈیٹا چوری کر لیا

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آن لائن ) ہیکروں نے روس پر سب سے بڑا سائبر حملہ کر کے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے ڈیٹا بینک تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیکروں نے روس کی فیڈرل سکیورٹی ایجنسی کی ٹھیکیدار کمپنی سی ٹیک کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے 7.5 ٹیرا بائٹ ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔ یہ ڈیٹا آئی ٹی سیکٹر کے ایسے منصوبوں سے متعلق ہے جن پر روس کی فیڈرل سکیورٹی ایجنسی کی سفارش میں عمل کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں میں ملکی

انٹرنیٹ سروس کو عالمی نیٹ ورک الگ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات جمع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ہیکروں نے تیرہ جولائی کو سی ٹیک کمپنی کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے سرورز میں موجود بعض تصاویر ٹوئیٹر پر شائع کی تھیں۔ ہیکروں نے ہیک شدہ اطلاعات ڈیجیٹل رولوشن نامی ایک اور ہیکر گروپ کو فراہم کیں جس نے بعد میں انہیں جاری کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ روس کی انٹیلی جینس سروس پر کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…