جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ایک معمولی سا کیڑا انسانیت کیلئے عالمی جنگ سے بڑا خطرہ قرار ۔۔ بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کر دیا

datetime 19  جولائی  2019 |

نیویارک(این این آئی)مچھروں سے پھیلنے والی وباء انسانیت کے لیے عالمی جنگ سے بھی زیادہ بڑا خطرہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کیا۔ایک ڈاکو مینٹری میں بل گیٹس نے کہا کہ یہ قاتل کیڑا بغیر کسی وارننگ کے

ایک کروڑ افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھروں سے پھیلنے والی کسی بھی تباہ کن وباء کے حوالے سے اس وقت دستیاب وسائل کی کمی ہے جو کہ کسی بھی مرض کو انتہائی تیزی سے دنیا بھر میں پھیلانے کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں جس حوالے سے سب سے زیادہ سکرمند ہوں، وہ مچھروں سے پھیلانے والی کوئی انتہائی سنگین وبا ہوسکتی ہے جو کہ ایک کروڑ افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے، اور یہ جنگ سے زیادہ اس لیے خطرناک ہے کیونکہ اس کی آمد کی توقع کسی کو نہیں ہوگی۔اس ڈاکو مینٹری میں حالیہ عرصے میں ستر سے زائد ممالک کو متاثر کرنے والے زیکا وائرس کا جائزہ لیا گیا جبکہ محققین نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے بھی خبردار کیا جو ایک بار پھر پلٹ سکتا ہے۔اسی طرح ملیریا بھی موجود ہے جو ہر منٹ میں دو افراد کی ہلاکت کا باعث بن رہا ہے۔واضح رہے کہ بل گیٹس نے گزشتہ سال اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہیں شارک مچھلیوں سے ڈر نہیں لگتا بلکہ جس سے وہ سب سے زیادہ خوفزدہ ہیں وہ مچھر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر موازنہ کیا جائے تو ایک شارک متعدد چھوٹی چیزوں کے مقابلے میں بالکل بھی دہشت زدہ کردینے والی نہیں لگتی۔ انہوں نے 2015 میں مختلف جانوروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کا ایک گراف بھی شیئر کیا جس سے معلوم ہوا کہ شارک دنیا بھر میں صرف چھ ہلاکتوں کا باعث بنی جبکہ مچھروں نے 8 لاکھ 30 ہزار جانیں لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…