جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

داعش میں زیادہ تر ارکان اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں، تنظیم کوکون چلا رہاہے؟انڈیا داعش کو کہاں استعمال کر رہا ہے؟ انتہائی تہلکہ خیز انکشافات

datetime 17  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ داعش میں زیادہ طر ح ارکان اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں، تنظیم کو خفیہ ہاتھ چلا رہا ہے،داعش کا ہیڈکوارٹرز افغانستان میں ہے،وہاں سے پاکستان پر حملے کئے جارہے ہیں،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے داعش کو پھیلنے سے روکا،انڈیا داعش کو کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔بدھ کو سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی کتاب داعش رائزنگ مونسٹر کی تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان تھے تقریب میں سابق بیورو کریٹس،سفارتکاروں،صحافیوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رحمن ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ داعش کے قیام کا مقصد جیو پولیٹیکل اہداف کا حصول ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اور ادارے داعش پرخاموش ہیں۔انہوں نے کہاکہ داعش کے ارکان نام نہاد مسلمان کہلاتے ہیں اور مسلمانوں کو ہی مارتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے او آئی سی اور عالمی برادری خاموش ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پر اقوام متحدہ بھی خاموش ہے۔ رحمن ملک نے کہاکہ القاعدہ کو خطے میں پھیلایا گیا،جہادیوں کو اس خطے میں کون لایا تھا جہادیوں سے طالبان بنے اور طالبان سے القاعدہ بنائی گئی،طالبان اور القاعدہ کو کون پیسہ فراہم کر رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ طالبان اور القاعدہ کے بعد داعش آ گئی،امریکہ نے پانچ ہزار جہادی گرفتار کر کے مصعب زرقاوی کے حوالے کئے۔انہوں نے کہاکہ داعش کو خفیہ ہاتھ چلا رہا ہے،داعش کو خفیہ ہاتھ اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ داعش کے زیادہ طرح ارکان اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس خطے میں اپنے مقاصد کے حصول کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ داعش کا ہیڈ کوارٹرز افغانستان میں ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان سے پاکستان پر حملے کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ

یورپ میں داعش نے حملے کئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے بھی داعش کے لوگ پکڑے گئے انہوں نے کہاکہ افغانستان سے داعش کو پاکستان میں کنٹرول کیا گیا،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے داعش کو پھیلنے سے روکا۔انہوں نے کہاکہ انڈیا داعش کو کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ہم پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا جاتا ہے،طالبان کو پیسوں کے بریف کیس امریکہ نے دئیے،وسط ایشیا میں داعش کو کون پیسہ دے رہا ہی۔ انہوں نے کہاکہ مغرب نے تیسری دنیا کے ممالک کو کنٹرول کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو متحرک کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گرد نہیں، امن چاہتے ہیں،ہمارے سبز پاسپورٹ کو عزت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار افراد شہید کروائے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری معیشت تباہ ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے دنیا میں امن کے لئے قربانیاں دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…