جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

مریم نواز کی جانب سے جاری کی جانیوالی جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو،ماہرین نے ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد حیرت انگیز رپورٹ دے دی

datetime 16  جولائی  2019 |

لاہور (آن لائن) (ن) لیگ کی جانب سے جاری ویڈیو کا ابتدائی جائزہ لینے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے جاری کی جانیوالی مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک کے پاس ریفرنسز ٹرانسفر ہونے سے پہلے کی ہے۔ بتایا گیا ہے ماہرین نے ابتدائی طور پر مسلم لیگ کی جانب سے جاری کی جانیوالی کا جائزہ لیا ہے اور وہابتدائی طور پر اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک کے پاس نوازشریف ریفرنس ٹرانسفر ہونے سے پہلے کی ہے کیونکہ اگست میں گرمیاں تھیں۔

نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کیس کا فیصلہ سخت سردیوں میں 24 دسمبر کو سنایا گیا مگر مبینہ ویڈیو میں کسی بھی شخص نے سویٹر جرسی یا کمبل نہیں اوڑھ رکھا۔ ٹیبل پر چائے یا کافی کے مگ کی بجائیجوس کے ڈبے کی موجودگی نے مبینہ ویڈیو کو موسم گرما کی ثابت کر دیا۔ مصدقہ اعدادو شمار کے مطابق 6 جولائی 2018 کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں گناہ گار ٹھہراتے ہوئے سزا سنائی تھی۔ 9 جولائی 2018 کو نواز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ جج محمد بشیر ایون فیلڈ میں نوازشریف کو سزا سنا چکے ہیں اس لیے احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کو دیگر دو ریفرنسز کی مذید سماعت سے روجا جائے اور ان باقی 2 ریفرنسز کوجج محمد بشیر کی عدالت سے ٹرانسفر کیا جائے۔ 16 جولائی 2018 کو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اس حوالے سے اسلام آباد، ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی اور اس ہی دن جج محمد بشیر نے 2 کیسوں سے اپنے آپ کو علیحدہ کرلیا۔ 8 اگست 2018 کو فلیگ شپ ریفرنس العزیزیہ ریفرنس پر جج ارشد ملک کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیاگیا۔ ماہرین نے اعدادوشمار اور ویڈیو کا بغور جائزہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک کے پاس ریفرنس ٹرانسفر ہونے سے پہلے کی ہے۔ سب سے اہم بات یہ کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے خود ناصر بٹ سے تعلقات کا اعتراف کیا مگر انہوں نے کہیں بھی کیس سے متعلق بات نہ کی,اور نہ ہی ویڈیو میں کسی ایسی بات کی نشاندہی ہوتی ہے جس سے ظاہر ہو کہ یہ بات چیت نوازشریف کا مقدمہ جج محمد بشیر کی عدالت سے ٹرانسفر ہونے سے بعد کی ہے۔ ماہرین ویڈیو کے حقیقی ہونے کا.جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا اس.ویڈیو میں کوئی ایڈیٹنگ تونہیں کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…