بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ناکام اور مسلط کردہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا،سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے،اسفندیار ولی نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پختونوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصہ سے حل طلب مسائل یکسر نظر انداز کرنے سے پختونوں کی زندگیوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں،دہشت گردی اور اس کے بعد ہونے والے آپریشنز کے نتیجے میں قبائلی اضلاع میں ہونے والی تباہی سے لاکھوں قبائلی بے گھر ہو گئے اور

اربوں روپے کی قومی و ذاتی املاک تباہ ہو گئیں لیکن تعمیر نو کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈیالی مہمند میں اے این پی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسفند یار ولی خان نے کہا کہ صوبے میں نئے شامل ہونیوالے اضلاع مواصلاتی طور پر منقطع اور ترقیاتی طور پر نظر انداز ہیں، قبائلی اضلاع کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جس کی تعمیر نو کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا،انہوں نے کہا کہ معدنیات کے وسائل سے مالا مال قبائلی اضلاع کے عوام خود کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ان وسائل پر باہر کے لوگ قابض ہیں،وزیر اعظم ملک بھر میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلانات کرتے رہے لیکن قبائلی عوام کے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کا کہیں ذکر نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت فاٹا میں تباہ حال تعلیمی ادارے فعال وبحال کر کے زندگی کی تمام سہولیات و ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ قبائلی عوام اکیسویں صدی میں بھی موبائل سروس سے محروم ہیں،انہوں نے کہا کہ اے این پی روز اول سے انضمام کیلئے سرتوڑ کوششیں کرتی آئی ہے اور ان کاوشوں کے نتیجے میں سابقہ فاٹا آج صوبے میں ضم ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلی بار صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اے این پی اس میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، ملک کی مجموعی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں

احتساب گھر کی لونڈی بن چکا ہے اور اسے صرف سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، احتساب کی گردان کرنے والے علیمہ خان کی بے نامی اربوں روپے کی جائیداد کے معاملے میں مصلحت سے کام لے رہے ہیں جو اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ ملک میں احتساب صرف سیاسی مخالفین کیلئے ہے،اسفندیار ولی خان نے اس موقع پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی بلا امتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے اور سیاسی وابستگی سے قطع نظر تمام افراد اور اداروں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میری ملائشیا اور دبئی میں جائیدادوں کا دعوی کرنے والے آئیں اور میرا احتساب کر لیں،انہوں نے کہا کہ ناکام اور مسلط کردہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور ملک کو تاریخ کی بدترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…