ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گھناؤنی سازش پکڑی گئی، نویں جماعت کی نصابی کتب میں عقیدہ ختم نبوت کے متعلق اسباق میں ردوبدل کرنے کا انکشا ف

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) نویں جماعت کی نصابی کتب میں عقیدہ ختم نبوت کے متعلق اسباق میں ردوبدل کرنے کا انکشا ف، ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت معصوم بچوں کی ذہن سازی کرکے انہیں دین اسلام سے دوررکھ کر غلط تربیت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،

ختم نبوتؐ قانون کے خلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے۔ختم نبوتؐ کے معاملہ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ختم نبوتؐ پر ضرب کاری لگانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ختم نبوتؐ کے معاملے پرپوری قوم ایک پیج پر ہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئر عظیم رندھاوا نے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کو آئین و قانون کے احترام کا پابند کیا جائے اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔ مذہبی، سیاسی اور سماجی میدانوں میں ناقابلِ تلافی شکست کھانے کے بعد قادیانی ادارے ایک نئی سازش کے تحت سیکولر ازم اور جمہوریت کی آڑ میں قادیانیوں کے دفاع اور ان کے خصوصی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کررے ہیں، ان اداروں کا پہلا کام یہ ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے قادیانیوں کواسلام اور مسلمانوں کی صف میں لاکھڑا کریں، قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین ختم کرنے والوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا ہر سطح پر عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کریں اور اس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو پوری قوت سے ناکام بنا دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…