بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

پاکستا ن کا نظر یہ اسلام سلیکٹیڈ حکومت کے ہا تھوں غیر محفوظ ہو چکا ، مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا

datetime 16  جولائی  2019 |

ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی) جمعیت علما ء اسلام کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستا ن کٹھن حا لا ت سے گزر رہا ہے،ہما را ملک امریکہ اور مغر بی دنیا کے دبا ؤ میں رہتا ہے اور یہا ں کی حکومتیں بھی ان ہی کی مر ضی سے تشکیل پا تی ہیں اور انہی تر جیحات پر چلتی ہیں،پاکستا ن کا نظر یہ اسلام سلیکٹیڈ حکومت کے ہا تھوں غیر محفوظ ہو چکا ہے،جمعیت علمائے اسلام نظر یئے کی حفاظت کیلئے ہر ممکن قر با نی دیگی،محر م الحرام کے بعد اسلام آباد میں دھر نا دینگے،،

موجو دہ ناہل حکومت سے قوم کو چھٹکارا دلوائینگے۔ وہ جامعۃ المعارف الشرعیہ میں جے یو آئی کی ضلعی مجلس عا ملہ اور تحصیلو ں کے علما ء نظما ء کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے۔اجلاس میں جے یو آ ئی پنجا ب کے جنر ل سیکرٹر ی مولانا صفیع اللہ ضلعی عہدیدارا ن مولانا عبید الرحمان چو ہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ حافظ عبدالمجید،احمد خان کامرنانی، نور اصغر، حا جی عبدالرشید دھپ، تحسین اللہ گنڈہ پور، ما جد دھپ، قاری کفایت اللہ،امتیاز بلو چ،قاری محمد امین و تحصیلوں کے امرا ء و نظما ء شریک تھے۔جے یو ا ٓئی کے مرکز ی امیر نے کہا ہے کہ پشاور میں پچیس جو لا ئی کو تاریخی نا مو س رسالت ملین مارچ ہو گا اور اے پی سی کے فیصلے کے مطا بق اس دن کو غیر شفاف الیکشن کی وجہ سے بطور یوم سیاہ بھی منا یا جائیگا خیبر پختونخوا ہ تما م اضلا ع بشمول فا ٹا سے عوا م اس ملین مارچ میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کی اسلامی شنا خت کو ختم کر نے کے ایجنڈ ے پر موجو دہ سلیکٹیڈ حکومت اپنے آقاؤ ں کو خو ش کر نے کیلئے کام کر رہی ہے لیکن جمعیت علماء اسلام اور اسکے ساتھ ایم ایم اے میں شامل دیگر مذہبی جماعتیں حکومت کے اس مضموم منصو بے کو ناکام بنا ئینگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں اسلامی مدارس مساجد، اسلامی تہذیب اور اسلامی قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جا ئیگا۔ موجو دہ نا اہل حکومت کی غلط پالیسیو ں کی وجہ سے پاکستا ن کی معیشت کا بیڑہ دبو دیا گیا ہے غریب آدمی رو ٹی کے نوالے کیلئے اب تر س رہا ہے پاکستا ن کی معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا منصو بہ مغر ب کا ہے تا کہ چھاپڑے والے تک بھی پہنچا جا ئے اور

اس کے لئے بھی مشکلا ت پیدا کی جائیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جما عتیں اسمبلیوں میں حلف نہ اٹھا نے کا ہمارا موقف اپنا لیتی تو آج پاکستان کو یہ برے دن نہ دیکھنے پڑتے اور سلیکٹیڈ حکومت سے جان چھوٹ جاتی انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے پاکستان میں نیا بیانیہ پیدا ہو ا ہے اس نئے بیا نیے کے ذمہ دار سلیکٹیڈ حکومت کو ملک پر مسلط کر نے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے چیئر مین کو تبدیل کر نے پر

تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہے اور اس پر بھی اتفاق ہے کہ پچیس جو لائی 2018 کو ہو نے والے الیکشن بد عنوانی پر مبنی تھے اور نتائج پہلے سے تیار شدہ تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے موجو د ہ عمرانی حکومت اور اس سے قبل اس شخص کے با رے میں جو جو بھی انکشاف کئے تھے آج وہ قوم کے سامنے سچ ثا بت ہو رہے ہے۔جمعیت علماء اسلام ابھی تک 12کامیاب ملین مارچ کر چکی ہے اور اب ہم اپنا یہ مشن جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…