اسلام آباد(آن لائن)عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ کل بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے سنائے گی۔ پاکستان کا وفد اٹارنی جنرل کی قیادت میں ہیگ پہنچ گیا ۔تفصیلات کے
مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ کل عالمی عدالت انصاف سنائے گی، جس کیلئے پاکستان کا وفد اٹارنی جنرل کی قیادت میں ہیگ پہنچ گیا جس میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل بھی شامل ہیں۔