ایران کی جوہری سمجھوتے سے پہلے والی پوزیشن پرواپس جانے کی دھمکی

16  جولائی  2019

برسلز(این این آئی)ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک جولائی 2015ء کو طے پانے والے جوہری سمجھوتے سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوہری توانائی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ایک بیان میں کہا کہ اگر یورپی اور امریکی اپنے وعدے پورے نہیں کرتے تو ہم بھی جوہری سمجھوتے کی تمام شرائط پرعمل درآمد کے پابند نہیں۔ ہم چار سال قبل والی پوزیشن پر جا سکتے ہیں۔کمالوندی کا کہنا تھا کہ جوہری سمجھوتے کی شرائط پرعمل درآمد جزوی طور پر معطل کرنا کوئی ضد کا دشمنی نہیں بلکہ فریق ثانی کو

اپنے وعدوں کا پابند بنانے کا موقع دینا اور اسے بیدار کرنا ہے۔خیال رہے کہ 2015ء کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے کا تہران کو فائدہ ہوا۔ ایران پرعاید کی گئی پابندیاں بتدریج اٹھا دی گئیں مگر مئی 2018ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرکے ایران پر سابقہ پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کیا۔حال ہی میں ایران نے دعویٰ کیا کہ اس نے یورینیم افزودگی کی مقدار بڑھا دی ہے۔ اس وقت ایران کیساتھ طے پایا سمجھوتہ یورپی ملکوں کے لیے بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ یورپی یونین اس معاہدے کوبچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…