جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

ایف بی آر نے مریم نواز، نصرت شہباز کو لاکھوں روپے کے ٹیکس نوٹس جاری کردیئے،دونوں خواتین کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  جولائی  2019 |

لاہور(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کر کے نوٹسز جاری کردیئے،مریم نواز اور نصرت شہباز کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 کے نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز پر مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا گیا۔6 لاکھ 57 ہزارروپے انکم سپورٹ لیوی اور 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا ہے۔مریم نواز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات 13 کروڑ 14 لاکھ روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا،انکم سپورٹ لیوی سال 2013 کی مد میں 6 لاکھ 57 ہزار روپے

ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نصرت شہباز پر ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کیاگیا ہے۔نصرت شہباز کو 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی، 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا  گیاہے۔نصرت شہباز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات ایک کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ ذرائع ایف بی آر نے مریم نواز او ر نصرت شہباز کو ٹیکس ادائیگی کے لئے 23 جولائی تک مہلت دے دی۔ مقررہ وقت پر ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں اکاؤنٹس منجمد کرکے ریکوری کی جائے گی۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…