جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

کام نہ کرنیوالوں کی گنجائش نہیں،عہدے خود چھوڑ دیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

datetime 15  جولائی  2019 |

لاہور (پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراسلام آباد سے گزشتہ سہ پہر اچانک دورے پر ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان شہرکے مختلف علاقوں میں صفائی اوردیگر امور کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈی جی خان شہر میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنایا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارشہر کے دورے کے بعدکمشنرڈی جی خان آفس پہنچ گئے اور کمشنر آفس ڈی جی خان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔

کمشنر ڈی جی خان اسد اللہ فیض نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔پسماندہ اور محروم علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بھی ہنگامی دورے کر کے صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں عوام کو میسر سہولتوں کا جا ئزہ لیا جائے گا۔ہنگامی اجلاس میں کمشنر اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کی گنجائش نہیں،عہدے خود چھوڑ دیں۔ریونیو میں تین سال سے ایک ہی جگہ تعینات ملازمین کو تبدیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ افسران سرکاری ڈیوٹی کو کارخیر سمجھ کر سرانجام دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیرکا نوٹس،رکاوٹیں دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیرہ غازی خان اورفورٹ منرو کے علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات بہتر بنائے جائیں۔اجلاس میں بارتھی میں ریسکیو 1122کی عمارت،سڑک اورپل کی تعمیرنہ ہونے پرجواب طلب کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈیرہ غازی خان اورتونسہ میں پارکوں کی بحالی کے منصوبے فوری شروع کیے جائیں۔پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان کے داخلی اورخارجی راستوں کی تزئین نو کے منصوبے جلد مکمل کرے۔

تونسہ اورڈیرہ غازی خان روڈ سمیت اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کی جائے۔تونسہ میں انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے اراضی کی نشاندہی اورتعمیر کے دیگرامور جلد مکمل کیے جائیں۔تونسہ میں چار سو کینال پر سمال انڈسٹریل سٹیٹ کا قیام علاقے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں گائنی وارڈکوتوسیعی عمارت میں جلد منتقل کیا جائے۔انہوں نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے منصوبے کے بارے میں منظم تشہر کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحصیل کوہ سلیمان اوردیگر دوردراز علاقوں میں ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں اورایمبولینس سروس فراہم کی جائے۔دوردراز کے مراکز صحت میں ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں کوہ سلیمان میں ٹورسٹ فیسٹول کے انتظامات کا جائزہ،ٹورسٹ ریزارٹ بنانے کاجائزہ لیاگیا۔انہوں نے کہا کہ شہر خاموشاں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے۔اساتذہ کے تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ کو بارڈر ملٹری پولیس کے تھانوں کی عمارتوں کی تعمیرپر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ڈی جی خان انتظامیہ کو سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر اورڈپٹی کمشنر فلڈ بنداورسیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود دورے کریں۔ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال اورتونسہ میں پناہ گاہوں کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیاگیا۔ہسپتالوں میں ڈاکٹر اورطبی عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔دارالامان ماڈل چلڈر ن ہومز میں بہترین سہولتوں کی فراہمی کا اہتمام کیا جائے۔ٹیچنگ ہسپتالوں سمیت مختلف اداروں کا اچانک دورہ کر کے خود جائزہ لیں گے۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…