پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کیخلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا،عمران خان اور انکے مشیر شہزاد اکبر پر سنگین الزامات عائد

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خبر کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں میاں شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ یہ من گھڑت خبر وزیراعظم عمران خان اور ان کے مشیر شہزاد اکبر کی ایما پر چھاپی گئی، ہم ان دونوں کیخلاف بھی قانونی چارہ جوئی کرینگے۔

قبل ازیں  مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی اخبار کی بے بنیاد خبر سے ن لیگ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، پگڑیاں اچھالنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کیخلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی ترجمان سرکاری خرچے پر جھوٹ کا دفاع کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ برطانوی اخبار کی سٹوری نواز لیگ کے خلاف ایک سازش ہے جو بنی گالہ میں تیار کی گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے لاہور میں مقیم متنازع صحافی کے ذریعے رپورٹ شائع کرائی، ڈیلی میل کی ساکھ کا سب کو علم ہے۔ اصل خبر عمران خان کے اٹھارہ جعلی اکانٹس کی ہے جس سے خوف طاری ہوا ہے۔ ایسی خبریں چھپوا کر ہڑتال کو ناکام نہیں بنا سکتے، خان صاحب کوئی اور چال چلیں، جھوٹے، بے بنیاد میڈیا ٹرائل کا ہتھکنڈا ناکام ہو چکا ہے۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر میں ذکر کردہ 2005 سے 2012 کی مدت پر اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 2005 سے 2007 تک شہباز شریف ملک بدر تھے، اس دوران مشرف کی حکومت تھی، دسمبر 2008 میں شہباز شریف وزیراعلی پنجاب بنے، اس وقت وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور ایرا وفاق کے ماتحت تھا۔ زلزلہ کشمیر اور خیبر پختونخوا میں آیا تو پیسے پنجاب میں شہباز شریف کیسے کھا رہے تھے؟

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…