ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شہبازشریف پر کرپشن الزامات ، ن لیگ کا شدید ردعمل سامنے آگیا‎ عمران خان نے خبر کس کے ذریعے لگوائی؟سب بتا دیا‎

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر میں لگائے گئے الزمات بے بنیاد اور پراپگنڈہ مہم قرار دے دئیے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شائع ہونے والی خبر کے پہلے پانچ حصوں میں شہباز شریف شریف کی کارکردگی اور ان کے منصوبوں کی تعریف کی گئی۔

خبر کے مشکوک ذرائع والے حصے میں تمام سازشی نظریات اور الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خبر میں کسی برطانیہ کے سرکاری رپورٹ کا ذکر نہیں ، خبر من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے جو عمران صاحب کا سازشی ذہنی اختراع ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے برطانوی اخبار کے لاہور میں مقیم متنازعہ صحافی کے زریعے بے بنیاد، حقائق کے برعکس خبر شائع کرائی ۔انہوں نے کہاکہ برطانوی اخبار کی خبر میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی اداروں اور ڈیفیڈ کی جانب سے فنڈز کی شفافیت کا اعتراف کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے ایک ایک پائی ایمانداری اور شفافیت سے خرچ کی ۔ انہوں نے کہاکہ اسی خبر میں ہے کہ گزشتہ برس ڈیفیڈ ہیڈ جونا راولی نے شہبازشریف کے جذبے اور عزم کو سراہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ رچرڈ مونٹگومری نے کہا تھا کہ شہباز شریف کی زیر قیادت پنجاب غیر معمولی اور تاریخی ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی خبریں پاکستان کی جگ ہنسائی کے لئے شائع کرائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ براہ راست امدادی رقوم کا پاکستان میں راستہ رکوانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹی خبر کے ذریعے برطانوی امدادی ادارے کو بدنام کرنے کا اوچھا ہتھکنڈا اختیار کیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ خبر شائع کرنے والے اخبار کی شہرت، ساکھ اور کردار سب جانتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اصل خبرعمران نیازی کے اٹھارہ جعلی اکاونٹس کی ہے جس سے خوف طاری ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اصل اورسچی خبر برطانیہ سے آنی ہے جو اربوں ڈالر خوردبرد اور منی لانڈرنگ سے متعلق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ عمران نیازی کا تازہ اوچھا ہتھکنڈہ ہے، وہ عوام کی نظریں کل کی ملک گیر کامیاب ہڑتال سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایسی خبریں چھپوا کر آپ گزشتہ روز کی کامیاب ہڑتال کو ناکام نہیں بناسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کوئی اور چال چلیں، جھوٹے، بے بنیاد میڈیا ٹرائل کا ہتھکنڈا ناکام ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ برطانوی اخبارکی وہی شہرت ہے جو موجودہ کرائے کے ترجمانوں کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس اخبار پر ڈیوڈ روز جھوٹی خبر پر پابندی لگی ۔ انہوں نے کہاکہ اخبار نے عمران صاحب کے بارے میں کئی خبریں شائع کیں ۔انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی وڈیو سے جو طوفان اٹھا ہے۔

اس کا رْخ موڑنے کے لئے برطانیہ میں کچھ لوگوں کی منت سماجت کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت نے فراہم کردہ فنڈز کا غیرجانبدارانہ آڈیٹرز سے آڈٹ کرایا اورحکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے ایمانداری، دیانتداری سے قوم کے سرمائے اور بیرون ملک سے آنے والے فنڈز کو عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا۔انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت بخوبی جانتی ہے کہ تاریخ میں پہلی بار برطانیہ سے آنے والے فنڈز کو کس قدر محنت، شفافیت اور ایمانداری سے منصوبوں میں خرچ کیاگیا ۔

انہوں نے کہاکہ 2018 میں عالمی ساکھ رکھنے والے جریدے اکانومسٹ نے رپورٹ دی تھی کہ پاکستان میں تعلیم کا انقلاب آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی جریدے کی رپورٹ میں گواہی دی گئی تھی کہ پنجاب میں شہبازشریف نے جو کام کیا وہ دہائیوں میں نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ بعض لوگوں کی خواہش اور کوشش ہے کہ جج وڈیو سکینڈل کو دبا دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سچائی اور نوازشریف پر ہونے والے ظلم کو چھپانے کے لئے جھوٹ گھڑنے والی مشینری کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…